چاند کے لیے بھارتی مشن چندریان-ٹو اپنے سفر پروانہ

بتایا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تقریباً پونے تین بجے چندریان دوئم اپنے سفر پر روانہ ہو ا۔ قبل ازیں 15 جولائی کو ایک تکنیکی خرابی کے سبب اس مشن کی روانگی مؤخر کر دی گئی تھی

1240057
چاند کے لیے بھارتی مشن چندریان-ٹو اپنے سفر پروانہ

چاند کے لیے بھارتی مشن چندریان-ٹو اپنے سفر پروانہ ہوگیا ہے۔   خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے ISRO نے آج پیر کو بتایا کہ 640 ٹن وزنی راکٹ لانچر میں مائع آکسیجن بھرنے کا کام مکمل  کرنے کے بعد روانہ ہوگیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تقریباً پونے تین بجے چندریان دوئم اپنے سفر پر روانہ ہو ا۔ قبل ازیں 15 جولائی کو ایک تکنیکی خرابی کے سبب اس مشن کی روانگی مؤخر کر دی گئی تھی۔ چندریان دوئم چاند کے اُس حصے پر اتر کر وہاں پانی کی موجودگی پر تحقیق کرے گا، جو زمین سے دکھائی نہیں دیتا۔ ’چندريان دوئم‘ مشن پر 141 ملين ڈالر کی لاگت آئی ہے۔

 یہ خلائی جہاز گذشتہ ہفتے تکنیکی خرابی کے سبب روانہ نہیں کیا جا سکا تھا۔

چندریان ٹو‘ کو خلا میں روانہ کرنے کے مناظر ٹیلی وژن اور خلائی ادارے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر براہ راست دکھائے گئے۔

اسرو کے سربراہ ڈاکٹر سیوان نے یہ خلائی مشن جاری کرنے کے بعد اپنی تقریر میں کہا ’یہ چاند کی جانب انڈیا کے تاریخی سفر کی ابتدا ہے۔

اسرو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاند کے لیے روانہ کی جانے والی ’پہلے سے کہیں مضبوط خلائی گاڑی پر سوار ایک ارب خواب چاند پر پہنچیں گے۔

اس مشن کے لیے تقریبا ایک ہزار انجینیئرز اور سائنسدانوں نے کام کیا ہے۔ لیکن پہلی بار اسرو نے کسی خاتون کو اس مہم کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

دو خواتین انڈیا کے اس چاند کے سفر کی قیادت کر رہی ہیں۔ پروگرام کی ڈائریکٹر متھایا ونیتھا نے چندریان ٹو کی نگرانی کی ہے جبکہ ریتو کریدھال اس کی رہنمائی کریں گی۔



متعللقہ خبریں