افغانستان میں بم دھماکہ ،ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار میں ایک بم دھماکے سے 9 افراد  ہلاک  جبکہ درجنوں زخمی  ہو گئےہیں

1236154
افغانستان میں بم دھماکہ ،ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار میں ایک بم دھماکے سے 9 افراد  ہلاک  جبکہ درجنوں زخمی  ہو گئےہیں۔

خبر کے مطابق ،ہلاک شدگان ضلع خاکریز میں ایک گاڑی میں جا رہے تھے جب سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

 افغان حکام کا کہنا ہے کہ  ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھاجن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

 افغان  انتظامیہ نے طالبان کو اس کارروائی کا مورود الزام ٹھرایا ہے تاہم  کسی مسلح گروہ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

 



متعللقہ خبریں