افغانستان، دہشت گردوں کے حملوں میں 20 افراد ہلاک

طالبان  عسکریت پسندوں  کی جانب  سے کیے گئے حملے میں 48 شہری  بھی زخمی ہوئے ہیں

1231075
افغانستان، دہشت گردوں کے حملوں میں 20 افراد ہلاک

افغانستان میں ہونے والے دو مختلف حملوں میں 6 پولیس اہلکاروں  سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبہ فریاب کی تحصیل سبز پوش کے ایک بازار میں مارٹر گولا  آ گرنے سے  14 شہری ہلاک ہو گئے۔

طالبان  عسکریت پسندوں  کی جانب  سے کیے گئے اس حملے میں 48 شہری  بھی زخمی ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے  اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب  صوبہ قندھار کی تحصیل موائی واند  میں ایک پولیس تھانے پر دہشت گردوں کے حملے سے 6 پولیس اہلکار ہو گئے۔

ان حملوں  کے حوالے سے  طالبان نے تا حال کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں