بھارت میں شدید بارشیں،بیراج ٹوٹنے سے 12 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مون سون کی شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں حالیہ طور پر ضلع رتنگری میں تیواری بیراج  ٹوٹنے کے باعث 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں

1229803
بھارت میں شدید بارشیں،بیراج ٹوٹنے سے 12 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مون سون کی شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ۔

ضلع رتنگری میں تیواری بیراج  ٹوٹنے کے باعث 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔

خبرکے مطابق ، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے 2 ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں اور اب تک 3 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، امدادی کاموں کے لیے بھارتی  فضائیہ  کا ہیلی کاپٹر اور بحریہ کے اہلکاروں کی مدد بھی طلب کی گئی ہے۔

گزشتہ روز بھی ممبئی میں بارشوں کی وجہ سے مکانات کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 اسی طرح پونے  شہر میں بھی ایک دیوار گرنے سے 6 مزدور مارے گئے تھے۔

 واضح رہے کہ  بارشوں نے ممبئی میں 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔



متعللقہ خبریں