بھارت: گرمی کا عفریت 184 افراد کو نگل گیا

ملک کے شمالی صوبے بہار میں درجہ حرارت 50 کے قریب پہنچ گیا، گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ، 184 افراد لقمہ اجل بن گئے، 200 سے زائد ہسپتالوں میں زیر علاج

1220277
بھارت: گرمی کا عفریت 184 افراد کو نگل گیا

بھارت میں ماہِ جون کے آغاز سے جاری شدید گرمی کی وجہ سے 184 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

حکام کے مطابق ملک کے شمالی صوبے بہار کے علاقوں اورنگ آباد، گایا اور نوادا میں درجہ حرارت 50 کے قریب پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے ماہِ جون کے آغاز سے لے کر اب تک 184 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 200 سے زائد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیر صحت ہرش وردھان نے شہریوں کو درجہ حرارات  میں کمی  سے پہلے اور اشد ضرورت نہ ہونے کی صورت میں گھروں سے نہ نکلنے  کی تنبیہ کی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں جون اور جولائی کے مہینوں میں گرمی اپنے عروج پر ہوتی ہے اور 2010۔2018 کے سالوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت کی وجہ سے کم از کم 6 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں