متنازعہ قانون کےخلاف ہانگ کانگ میں مظاہرہ،لاکھوں افراد کی شرکت

برطانیہ کی سابق نو آبادی ہانگ کانگ میں لاکھوں افراد نے چین کو ملزمان کی حوالگی س کے متنازعہ  قانون کے خلاف احتجاج کیا جس میں تقریباً 20 لاکھ افراد نے حصہ لیا

1219713
متنازعہ قانون کےخلاف ہانگ کانگ میں مظاہرہ،لاکھوں افراد کی شرکت

برطانیہ کی سابق نو آبادی ہانگ کانگ میں لاکھوں افراد نے چین کو ملزمان کی حوالگی س کے متنازعہ  قانون کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

 منتظمین کا دعویٰ ہے کہ تقریبا 20 لاکھ افراد نے اس احتجاج میں حصہ لیا۔

 خبر کے مطابق ،اگر شرکا٫ کی تعداد کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ ہانگ کانگ کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج   ہوگا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ  مظاہرین کی تعداد ساڑھے تین لاکھ کے لگ بھگ تھی۔

مجوزہ قانون کے  تحت  چین، ہانگ کانگ سے سنگین جرائم میں ملوث مطلوب ملزمان کو اس کے حوالے کرنے کی درخواست کر سکتا ہے اور ان کے خلاف چین میں ہی مقدمات چلائے جا سکیں گے۔

 ناقدین کے بقول یہ قانون، سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے میں چین کی مدد کر سکتا ہے۔

ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام کی جانب سے بل کی معطلی کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاج میں حصہ لیا۔

 کیری لام نے  گزشتہ روز بل پیش کرنے پر معذرت کر لی تھی جبکہ متعدد مظاہرین کیری لام سے استعفی بھی  طلب کر  رہے ہیں۔

مظاہرین  کا مطالبہ ہے کہ اس قانون کو صرف معطل ہی نہیں بلکہ ختم  کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ  بدھ  سے  مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہو چکے   ہیں۔

 



متعللقہ خبریں