بھارت: طیارے کا ملبہ مل گیا لیکن عملہ ابھی تک لاپتہ

بھارت میں 9روز قبل لاپتہ ہونے والے فوجی کارگو طیارے کاملبہ مل گیا ہے تاہم اس کے 13 رکنی عملے کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا

بھارت: طیارے کا ملبہ مل گیا لیکن عملہ ابھی تک لاپتہ

بھارت میں 9روز قبل لاپتہ ہونے والے فوجی کارگو طیارے کاملبہ مل گیا ہے تاہم اس کے 13 رکنی عملے کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

بھارتی فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 9 روز قبل چین کے ساتھ بھارتی سرحد سے قریبی علاقے میں AN-32 فوجی کارگو طیارہ  لاپتہ ہو گیا تھا۔ طیارے کے ملبے کی نشاندہی ہو گئی ہے تاہم اس کے 13 رکنی عملے تک تاحال رسائی نہیں ہو سکی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے  تقریباً 3 ہزار 600 میٹر کی بلندی پر ملبے کی نشاندہی ہوئی ہے۔

مقامی انتظامیہ سے میتو دیرچی نے کہا ہے کہ ایک امدادی ٹیم طیارے کے ملبے  تک پہنچنے کے لئے عازم سفر ہو گئی ہے۔

ملبے کا علاقہ صوبہ آروناچل پردیش  کا علاقہ شی یومی ہے  جس کے پہاڑی اور اونچے نیچے راستوں کی وجہ سے امدادی کام میں تاخیر کا سامنا ہے۔



متعللقہ خبریں