مودی آج دوسری بار وزارت عظمٰی کا حلف اٹھائیں گے

حلف برداری کی تقریب میں غیرملکی سربراہان مملکت مدعو لیکن وزیراعظم عمران خان کو نہیں بلایا گیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سیاسی رہنما، معروف شخصیات اور غیر ملکی سربراہان شرکت کریں گے

1211211
مودی آج دوسری بار وزارت عظمٰی کا حلف اٹھائیں گے

بھارت میں حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نریندر مودی آج دوسری مرتبہ وزارت عظمٰی کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں غیرملکی سربراہان مملکت مدعو لیکن وزیراعظم عمران خان کو نہیں بلایا گیا

حلف برداری کی تقریب میں سیاسی رہنما، معروف شخصیات اور غیر ملکی سربراہان شرکت کریں گے۔

نریندر مودی آج شام دوسری بار بھارتی وزیراعظم کے عہدے کا  حلف اٹھائیں گے،تقریب میں 8ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

مہمانوں میں بنگلا دیش،بھوٹان،میانمار،  نیپال،سری لنکااورتھائی لینڈ کےسربراہان  مملکت سمیت دیگر اہم شخصیات مدعوہیں۔

حلف اٹھانے سے قبل نریندر مودی نے  مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی یادگار کا دورہ کیا

بھارت میں مرکزی حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو مجموعی طور پر 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں لیکن بی جے پی نے 303 نشستیں حاصل کرکے واضح برتری حاصل کی جبکہ کانگریس کے حصے میں صرف 52 نشستیں آ سکیں۔ نریندر مودی کی تقریب حلف برداری آج رات 7بجے منعقد ہو گی جس میں 8 ہزار مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے ،جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جن میں بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں