بھارتی زیر انتظام کشمیر میں فوجی آپریشن،2 حریت پسند شہید

بھارتی زیر انتظام  کشمیرکے ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے ایک بارپھرجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  تلاشی  کے دوران فائرنگ کے بہانے  مزید دوکشمیریوں کوشہید کردیا

1205882
بھارتی زیر انتظام کشمیر میں فوجی آپریشن،2 حریت پسند شہید

بھارتی زیر انتظام  کشمیرکے ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے ایک بارپھرجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  تلاشی  کے دوران فائرنگ کے بہانے  مزید دوکشمیریوں کوشہید کردیا۔

شہید ہونے والے ایک کشمیری کی شناخت زاہد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ 

ایک بھارتی پولیس افسر کا دعوی ہے کہ شہید ہونے والا کشمیری عسکریت پسند تھا جو آپریشن کے دوران مارا گیا۔

شہادت کے بعد ضلع بھرمیں موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل جب کہ کشمیریوں اوربھارتی فوج کے درمیان جھڑپوں کا بھی آغازہوگیا ہے۔

دوسری جانب ضلع شوپیاں، پلوامہ، باندی پورہ میں بھی  بھارتی فوج کا  آپریشن جاری ہے۔



متعللقہ خبریں