ترکی کی جانب سے ایران کے سیلاب زدگان کی امداد

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNAسے بات چیت کرتے ہوئے بزرگان  سرحدی چوکی کے کسٹم کے امور کے ڈپٹی ڈائریکٹرصادق نمدارنے کہا ہے کہ وان میں گورنر آفس کی جانب سے روانہ کیے جانے والے انسانی امداد سے لدے ہوئے 2 ٹریلر دوبیاضد  تحصیل کی سرحدی چوکی داخل ہوگئےہیں

1186564
ترکی کی جانب سے ایران کے سیلاب زدگان کی امداد

ترکی نے ایران میں  سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مزید 2 ٹریلر ایران روانہ کیے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNAسے بات چیت کرتے ہوئے بزرگان  سرحدی چوکی کے کسٹم کے امور کے ڈپٹی ڈائریکٹرصادق نمدارنے کہا ہے کہ وان میں گورنر آفس کی جانب سے روانہ کیے جانے والے انسانی امداد سے لدے ہوئے 2 ٹریلر دوبیاضد  تحصیل کی سرحدی چوکی گربلاک سے ایران داخل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریلر میں  ساڑھے پندرہ ٹن انسانی امداد،  124 عدد کچن سیٹ، 600کمبل اور 120 خیمےمیں موجود ہیں۔

ایران میں  ماہ مارچ سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں شدید مالی اور جانی نقصان ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں