ایران نے فون ہیکنگ سے متعلق صہیونی دعوے کو مسترد کردیا

ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان بہرام قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ صہیونیوں کا کام جھوٹ بولنا اور بے بنیاد الزامات لگانا ہے جو ان کا پرانا وطیرہ ہے

1167190
ایران نے فون ہیکنگ سے متعلق صہیونی دعوے کو مسترد کردیا

ایران نے   اسرائیل کے وزیر اعظم  بنجمن  نَتن یاہو  کے انتخابات میں سب سے بڑے  حریف  بنی  گانٹز  کے ٹیلی فون اور آسٹریلین پارلیمنٹ  پر ہونے والے سائبر حملے  میں  ملوث ہونے سے متعلق تمام دعووں کو مسترد کردیا ہے۔  

ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان بہرام قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ صہیونیوں کا کام جھوٹ بولنا اور بے بنیاد الزامات لگانا ہے جو ان کا پرانا وطیرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صہیونی حکمران امریکیوں سے مل کر ایرانو فوبیا کے فروغ اور ایرانی عوام کے خلاف دشمنی میں اضافے کے لئے نفیساتی جنگ کا استعمال کرتے ہیں جنہیں پہلے سے ہی شکست مل چکی ہے۔

بہرام قاسمی نے آسٹریلوی پارلیمنٹ پر سائبر حملے سے متعلق ایران کے ملوث ہونے کے الزام کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ یقینا ایسے جھوٹے دعووں کا مقصد ایران کی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہماری ترقی پر نفسیاتی جنگ مسلط کرنا ہے۔

اسرائیل میں  نو اپریل  کو ہونے والے   قبل از وقت انتخابات   میں   وزیراعظم  بنجمن  نَتن یاہو  کے انتخابات میں سب سے بڑے  حریف  بنی  گانٹز  کے ٹیلی فون کے حکومتِ ایران کی  جانب سے  ہیک  کیے جانے  کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اسرائیل کے ٹی وی چینل  -12  میں  چودہ مارچ  کو نشر کی جانے والی  خبر میں  اسرائیل کی خفیہ سروس  کے  دو حکام نے  گزشتہ ماہ   گانٹز  سے ملاقات کرتے ہوئے  ان کے ٹیلی فون کو ہیک کرنے  اور  اور ہیک کرنے کے اس واقعے کے پیچھے   ایران کی خفیہ سروس کا ہاتھ ہونے  کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

جبکہ  آسٹریلیا کی پارلیمنٹ  پر آٹھ  فروری  کو ہنے والے سائبر حملے  کے پیچھے  چین، روس  اور ایران کا ہاتھ  ہونے  کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں