افغانستان میں بہتے خون کو روکنے کے لئے قیام امن شرط ہے: کریم خلیلی

طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے آغاز کے لئے علیحدہ علیحدہ گروپوں کی شکل میں نہیں بلکہ مل کر اور مشترکہ کوشش کی جانی چاہیے: کریم خلیلی

1160423
افغانستان میں بہتے خون کو روکنے کے لئے قیام امن شرط ہے: کریم خلیلی

افغانستان کی اعلیٰ امن شوریٰ کے سربراہ کریم خلیلی نے کہا ہے کہ افغانستان میں بہتے خون کو روکنے کے لئے قیام امن شرط ہے۔

خلیلی نے دارالحکومت کابل میں ایک تقریب میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے آغاز کے لئے علیحدہ علیحدہ گروپوں کی شکل میں نہیں بلکہ مل کر اور مشترکہ کوشش کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات رُکنے کا نام نہیں لے رہے ،دونوں طرف سے جانی نقصان ہو رہا ہے  اور ملک میں روزانہ 100 افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

خلیلی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے ہر ایک کو ہر ممکنہ کوشش کرنی چاہیے۔

مسئلہ افغانستان کے پائیدار حل کے اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس انتظار میں نہیں رہنا چاہیے کہ  طالبان ہمارے پاس آ کر ہتھیار پھینکیں بلکہ دونوں فریقین کی منظوری سے کوئی درمیانی راستہ  تلاش کر کے امن قائم کرنا چاہیے۔

دوسری طرف امریکہ کے افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی زلمائے خالد زادے 13 دن سے قطر میں طالبان نمائندوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان افغانستان کے صدر اشرف غنی کی حکومت کے لئے  شدید خطرہ ہیں اور ملک کے متعدد علاقوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں