طالبان کے نائب دوحہ میں،امریکی حکام سے مذاکرات کریں گے

مُلا عبدالغنی برادر کو پاکستان نے گزشتہ سال  اکتوبر میں امریکہ  کی درخواست پر رہا کیا تھا جس کے فوری بعد انہیں طالبان کی طرف سے دوحہ کے سیاسی دفتر کا سربراہ مقرر کر دیا گیا

1151805
طالبان کے نائب دوحہ میں،امریکی حکام سے مذاکرات کریں گے

طالبان کے نائب سربراہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے چھٹے  مرحلے  میں شرکت کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔

 اس بات کی تصدیق طالبان کی طرف سے کی گئی ہے۔

 مُلا عبدالغنی برادر کو پاکستان نے گزشتہ سال  اکتوبر میں امریکہ  کی درخواست پر رہا کیا تھا جس کے فوری بعد انہیں طالبان کی طرف سے دوحہ کے سیاسی دفتر کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ  دوحہ میں ہونے والے ان چار روزہ مذاکرات میں افغانستان میں غیر ملکی مداخلت کے خاتمے اور افغانستان کو دیگر ممالک کی طرف سے استعمال کرنے سے بچانے جیسے معاملات پر بات چیت ہو گی۔



متعللقہ خبریں