مسئلہ افغانستان کے سلسلہ حل میں ترکی بھی شامل ہو سکتا ہے، امریکی نمائندہ

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے أفغانستان ظالمائے خلیل زاد سے دارالحکومت انقرہ میں ملاقات کرنے والے  ضمیر کابولوف  نے روسی اخباری نمائندوں کو بریفنگ دی

1151051
مسئلہ افغانستان کے سلسلہ حل میں ترکی بھی شامل ہو سکتا ہے، امریکی نمائندہ

صدر روس ولادی میر پوتین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابولوف  کا کہنا ہے کہ ترکی مسئلہ افغانستان کے  سلسلہ حل میں  شمولیت اختیار کر سکتا ہے۔

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے أفغانستان ظالمائے خلیل زاد سے دارالحکومت انقرہ میں ملاقات کرنے والے  ضمیر کابولوف  نے روسی اخباری نمائندوں کو بریفنگ دی۔

 ترک دفترخارجہ کے جنوبی ایشیا  ڈیسک کے ڈائریکٹر جنرل   رضا حقان تیکن سے ملاقات کرنے کی بھی وضاحت کرتے ہوئے کابولوف نے بتایا کہ ترکی افغانستان میں ایک اہم اداکار کی حیثیت رکھتا ہے جو کہ مسئلہ کے حل میں معاون ثابت ہوسکتا ہے، مستقبل قریب میں اس معاملے پر  ماسکو میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اس کی شرکت ہمارے لیے باعث مسرت ہوگی۔

 انہوں نے بتایا کہ امریکہ، القاعدہ اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں روس کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، امریکہ نے افغانستان مصالحت کے قیام کے لئے زمین ہموار کرنے کی تجویز پیش کی ہے، روس  نے بھی اس تجویز پرتوجہ دینے کی حامی بھری ہے۔

مذاکرات کے آئندہ بھی جاری رہنے کا ذکر کرنے والے کابولوف  نے کہا کہ یہ ہماری آخری ملاقات  نہیں باہمی صلاح مشورے کو واشنگٹن میں بھی جاری رکھیں گے، علاوہ ازیں ماسکو کے اجلاس میں جناب خلیل زاد بھی شرکت کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں