چینی نائب وزیر تجارت امریکہ کے دورے پر،تجارتی مسائل پر بات چیت ہوگی

چینی تجارتی امور کے نگران نائب وزیراعظم لیو ہی رواں ہفتے کے دوران امریکی کا دورہ کریں  گے جو کہ جمعرات اور جمعے کے دن تجارتی تنازعات کے حل کے لیے ہونے والی بات چیت میں شریک ہوں گے

1148293
چینی نائب وزیر تجارت  امریکہ کے دورے پر،تجارتی مسائل پر بات چیت ہوگی

چینی تجارتی امور کے نگران نائب وزیراعظم لیو ہی رواں ہفتے کے دوران امریکی کا دورہ کریں  گے۔

 وہ واشنگٹن میں جمعرات اور جمعے کے دن تجارتی تنازعات کے حل کے لیے ہونے والی بات چیت میں شریک ہوں گے۔

 اس سے قبل گزشتہ ہفتے امریکی وفد نے چین کا دورہ کیا تھا۔

 امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ہائزر اور وزیر خزانہ اسٹیون منوچن امریکی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

انہوں نے چینی حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات بھی کی تھی۔

 دوسری جانب امریکی صدر نے دو طرفہ تنازعاتی معاملات کو حل کرنے  کےلیے  یکم مارچ تک کی مہلت میں اضافے کا عندیہ دے رکھا ہے۔



متعللقہ خبریں