مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے مزید 4 شہری شہید

بھارتی قوتوں نے اس جھڑپ کے دوران ایک مکان کو دھماکہ خیز مواد سے ہوا میں اڑا دیا

1115775
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے مزید 4 شہری شہید

مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی  فوج نے یک بار پھر جارحیت اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  تلاشی کاروائی کی  آڑ میں 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

4 شہادتوں پروادی بھر میں احتجاجی  مظاہرے  کیے گئے ، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فورسز نے آنسو گیس  بھی پھینکی، جس دوران کم ازکم 6 افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین  کا کہنا ہے کہ  بھارتی قوتوں نے اس جھڑپ کے دوران ایک مکان کو دھماکہ خیز مواد سے ہوا میں اڑا دیا  جس سے  ارد گرد کے متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔



متعللقہ خبریں