انڈونیشیا، سونامی کی لہروں کی زد میں آنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں بدستور اضافہ

انڈونیشیائی حکام کا کہنا ہے کہ جزیرہ کراکاٹوامیں آتش فشانی کے باعث سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

1113236
انڈونیشیا، سونامی کی لہروں کی زد میں آنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں بدستور اضافہ

انڈونیشیا میں 22 دسمبر کو آنے والے  تباہ کن سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 429 تک پہنچ گئی  ہے۔

 قومی آفات انتظامیہ ایجنسی کے ترجمان کے مطابق قدرتی آفت سے ہلاکتوں  کی تعداد میں بدستور اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ 1400 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں سے موصول ہونے والی ابتک کی اطلاعات کے مطابق 128 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

انڈونیشیائی حکام کا کہنا ہے کہ جزیرہ کراکاٹوامیں آتش فشانی کے باعث سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

یاد رہے کہ رواں سال اکتوبرمیں انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں7٫5 کی شدت کے ہولناک  زلزلے کے باعث اٹھنے والے سمندری طوفان کی زد میں آکر 1500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے  تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں