قندھار میں آپریشن :10طالبان ہلاک،5 گرفتار

چینی خبر رساں ایجنسی  شین ہُوا کےمطابق ، افغان  فوج اور دیگر حفاظتی اہلکاروں   کی  علاقے میں جاری آپریشن   کے دوران    طالبان سے  جھڑپ ہوئی جس میں 10 عسکریت پسند ہلاک  اور 5 کو زندہ گرفتار کر لیا گیا

1112342
قندھار میں آپریشن :10طالبان ہلاک،5 گرفتار

 افغان صوبہ قندھار  میں  حفاظتی قوتوں    کے طالبان کے خلاف آپریشن میں 10  عسکریت پسند ہلاک   کر دیئے گئے۔

 چینی خبر رساں ایجنسی  شین ہُوا کےمطابق ، افغان  فوج اور دیگر حفاظتی اہلکاروں   کی  علاقے میں جاری آپریشن   کے دوران    طالبان سے  جھڑپ ہوئی جس میں 10 عسکریت پسند ہلاک  اور 5 کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ۔

 دوسری جانب  ان  جھڑپوں میں 3 شہری بھی زخمی ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  طالبان  عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر  استعمال کر رہے ہیں۔

 حکام      نے بتایا ہے کہ  عرصہ دراز سےقندھار میں جاری آپریشن     کے نتیجے میں طالبان کی کمر ٹوٹ  چکی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں