انڈونیشیا: سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عوام نے سونامی وارننگ نظام کے فعال نہ ہونے کی بنا پر جانی نقصان ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار حکومت کو ٹہرایا
انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں پیدا ہونے والے سونامی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 281 تک جا پہنچی ہے۔
قومی آفات انتظامیہ ایجنسی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سماترہ اور جاوا جزائر کے درمیانی آبنائے سندا میں پیش آنے والے سونامی طوفان کی زد میں آتے ہوئے جان بحق ہونے والوں کی تعداد 281 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہزار 16 افراد زخمی ہیں۔
اس آفت کے دوران 57 افراد کے لا پتہ ہونے کی بھی اطلاع دینے والے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراکا تاؤ آتش فشاں میں جاری حرکات کی بنا پر علاقے میں کسی نئے سونامی کا خطرہ موجود ہے، لہذا عوام کو چاہیے کہ یہ ساحل ِ سمندر سے دور رہیں۔
ملک بھر میں سونامی الرٹ نظام کے چوری ہونے یا پھر انہیں نقصان پہنچنے کی وضاحت کرنے والے ترجمان نے بتایا کہ سن 2012 سے عمومی طور پر سونامی نظام میں خرابیاں موجود ہیں اور الرٹ نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عوام نے سونامی وارننگ نظام کے فعال نہ ہونے کی بنا پر جانی نقصان ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار حکومت کو ٹہرایا ہے۔
یاد رہے کہ حکام نے علاقے میں آتش فشاں پہاڑ کے متحرک ہونے کی بنا پر سونامی لہریں پیدا ہونے کا اعلان کیا تھا۔
متعللقہ خبریں
ایرانی حمایت یافہ گروہوں تواتر سے شام جنگ کرنے جا رہے ہیں
امدادی دستے روزانہ تقریباً 50 گاڑیوں کے ذریعے شام عراق سرحد پر البوکمال ضلع سے شام میں داخل ہوتے ہیں