انڈونیشیا : سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 168 ہو گئی

انڈونیشیا میں ہلاکت خیز سونامی میں 168 افراد ہلاک اور 600 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جب کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں

1111888
انڈونیشیا : سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 168 ہو گئی

انڈونیشیا میں ہلاکت خیز سونامی میں 168 افراد ہلاک اور 600 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جب کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جب کہ زیر آب لرزش اراضی سے سونامی رونما ہوا جس سے پیدا ہونے والی دیو قامت اور خوفناک لہروں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی۔

امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

انڈونیشیائی حکام کا کہنا ہے کہ جزیرہ کراکاٹوامیں آتش فشانی کے باعث سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

اس سے قبل رواں سال اکتوبرمیں انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں زلزلے کے باعث اٹھنے والے سمندری طوفان کی زد میں آکر 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مسلسل جھٹکوں  کے بعد سونامی کی 10، 10 فٹ اونچی لہروں نے شہر میں ایسی تباہی مچائی جس کے باعث شہر میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوئیں۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں 347 ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اوردنیا بھر کے تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں

 



متعللقہ خبریں