مقبوضہ کشمیر کی وادی ایک بار پھر شہیدوں کے لہو میں رنگ گئی
نوجوانوں کی شہادت پر کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج
1107457
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نےضلع پلوامہ کے علاقے خارپورا میں آپریشن کرتے ہوئے 3 کشمیری کو شہید کرڈالا۔
نوجوانوں کی شہادت پر کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا جس دوران مظاہرین اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ قابض افواج نے نہتے مظاہرین پر فائر کھول دیا جس سے مزید 7 نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
علاقے میں شدید کشیدہ صورتحال ہے اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی بھر میں ٹرین سروس معطل اور انٹرنیٹ بند کردیا ہے۔ اسی علاقے میں دستی بم کے حملے اور فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ نومبر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 48 کشمیری شہید ہوئے تھے۔