چین: گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، 5 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 18 زخمی

صوبہ لیاوننگ میں ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 18 زخمی ہو گئے ہیں

1092936
چین: گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، 5 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 18 زخمی

چین کے شمالی صوبے لیاوننگ  میں ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

چین کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل  کے مطابق  صوبہ لیاوننگ   کے شہر ہولوداو میں ایک گاڑی  پرائمری اسکول کے قریب جمع بچوں  پر چڑھ گئی  جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور  بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے  اور واقعے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے ہونان  میں ماہِ ستمبر میں بھی ایک سابقہ مجرم ڈرائیور نے اپنی گاڑی کو شہر کے چوک میں ہجوم کے اوپر چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں