مقبوضہ کشمیرمیں پولیس اورحریت پسندوں کےدرمیان جھڑپوں میں آٹھ حریت پسند اوردوپولیس اہلکارہلاک

کشمیری خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت کے نتیجے میں وادی کشمیر میں 4 روز دوران 5 ماہ حاملہ خاتون سمیت 18 کشمیری شہری شہید ہوچکے ہیں

1076441
مقبوضہ کشمیرمیں پولیس اورحریت پسندوں کےدرمیان جھڑپوں میں آٹھ حریت پسند اوردوپولیس اہلکارہلاک

بھارت کے زیر کنٹرول  کشمیر میں  گزشتہ دو روز کے درمیان  پولیس اور حریت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں  میں آٹھ حریت پسند   اور دو پولیس اہلکار  ہلاک ہوگئے ہیں۔

کشمیری خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت کے نتیجے میں وادی کشمیر میں 4 روز دوران 5 ماہ حاملہ خاتون سمیت 18 کشمیری شہری شہید ہوچکے ہیں۔

مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر پر قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع کلگام کے علاقے لارو میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو روندتے ہوئے گھر گھر نام نہاد سرچ آپریشن کیا اور نہتے شہریوں کو زدکوب کرتے رہے۔

خبر رساں اداروں نے بتایا کہ ظالم بھارتی فورس نے سرچ آپریشن کے دوران تین نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے بے دردی سے شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوانوں کی بہیمانہ شہادت پر کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

کشمیری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فورسز نے بے دریغ گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں عبید نامی نوجوان شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے افراد میں 5 کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں سری نگر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.



متعللقہ خبریں