بھارت: 20 دنوں میں 21 شیربیماری سے ہلاک،محکمہ جنگلات پریشان

بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی میں گیر جنگل کے علاقے سے11شیروں کے مزید مرنے کی اطلاعات ہیں جس کے بعد یہ تعداد 20 دنوں میں 21 تک جاپنچی ہے

1060742
بھارت: 20 دنوں میں 21 شیربیماری سے ہلاک،محکمہ جنگلات پریشان

 بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی میں گیر جنگل کے علاقے سے11شیروں کوبیمار حالت میں مویشی اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

واضح  رہے  کہ12ستمبر سے ابتک مرنیوالے شیروں کی تعداد21تک پہنچ چکی ہے۔

 شیروں کی موت سے محکمہ جنگلات کے افسران میں کھلبلی مچ گئی ۔

محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ بعض شیروں کی موت جراثیموں کے  حملوں سے ہوئی  جن کی  نعشوں  کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔

دنیا میں ایشیائی ٹائیگروں کا واحدمحفوظ مرکز گیر کا جنگل ہے۔

12سے 16ستمبر تک مرنیوالے 11شیروں میں سے 4 میں  سی ڈی وی کی نشاندہی کی گئی ہے  جو کہ کتوں کے ذریعے جنگلی جانوروں میں پھیلتا ہے ۔

 سن 1994 میں  اس وائرس کے باعث تنزانیہ میں تقریباً1000شیر وں کی موت ہوگئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں