انڈونیشیا: زلزلے اور سونامی میں ہلاکتوں کی تعداد 832 تک پہنچ گئی

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں جمعہ کے روز آنے والے زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں ہلاکتوں  کی تعداد 832 تک پہنچ گئی

1059346
انڈونیشیا: زلزلے اور سونامی میں ہلاکتوں کی تعداد 832 تک پہنچ گئی

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں جمعہ کے روز آنے والے زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں ہلاکتوں  کی تعداد 832 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ  قومی آفات انتظامیہ BNPB کے ترجمان سوٹوپو نگروہو  نے  زلزلہ اور سونامی زدہ جزیرے سولاویسی میں ہلاکتوں کے 832 تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

نگروہو کے مطابق علاقے کے شہر پالو میں 821 افراد کے جبکہ ڈونگالا میں 11 افراد کے ہلاک ہو نے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

روزنامہ کومپاس  کے مطابق علاقے میں لینڈنگ سلائیڈنگ اور انفراسٹرکچر  میں توڑ پھوڑ کے نتیجے میں  رسل و رسائل  میں تعطل  کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ڈونگالا کےعلاقے سے تاحال کوئی حتمی معلومات موصول نہیں ہوئیں۔

علاقے میں بجلی کی ترسیل منقطع ہے اور ایندھن، خوراک اور خاص طور پر پینے کے پانی  کی کمی کا سامنا ہے۔

علاقے کے رہائشیوں سے موصول معلومات کے مطابق 29 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 17 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

صدر جوکو ویدودو نے تلاش و بچاو کے کاموں میں مدد کے لئے علاقے میں فوجی یونٹیں بھیجنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

علاوہ ازیں زلزلے سے متعلقہ تمام یونٹوں کے فعال ہونے کے لئے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں