افغانستان: افغان اسپیشل فورسز کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

دارالحکومت کابل سے قریبی صوبے پروان میں افغان اسپیشل فورسز کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا

1059361
افغانستان: افغان اسپیشل فورسز کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل سے قریبی صوبے پروان میں افغان اسپیشل فورسز کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

پروان  گورنر دفتر کی ترجمان واحدہ شاہکار کے مطابق ہیلی کاپٹر میں افغان اسپیشل فورسز کے اہلکار سوار تھے اور ہیلی کاپٹر پروان کی تحصیل کوہ صافی سے منسلک گاوں مندی کُل  میں گر گیا ہے۔

شاہکار نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر  تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرا ہے اور حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار فوجیوں اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل 8 افراد میں سے زخمیوں یا ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں تا حال حتمی معلومات موصول نہیں ہوئیں۔

تاہم طالبان نے دعوی کیا ہے کہ  ہیلی کاپٹر  تنظیم کی طرف سے گرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل ملک کے مغربی صوبے فراح میں بھی ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں