ایٹمی تنصیبات کے دروازے غیر ملکی معائنہ کاروں کےلیے کھول سکتے ہیں : شمالی کوریا

شمالی کوريا نے ميزائلوں کی تياری اور تنصيب سے متعلق اپنے کئی اہم مقامات کو غير ملکی مبصرين و معائنہ کاروں کی نگرانی ميں مستقل بنيادوں پر بند کرنے کی حامی بھر لی ہے

1052431
ایٹمی تنصیبات کے دروازے غیر ملکی معائنہ کاروں کےلیے کھول سکتے ہیں : شمالی کوریا

شمالی کوريا نے ميزائلوں کی تياری اور تنصيب سے متعلق اپنے کئی اہم مقامات کو غير ملکی مبصرين و معائنہ کاروں کی نگرانی ميں مستقل بنيادوں پر بند کرنے کی حامی بھر لی ہے۔

 علاوہ ازيں امريکہ کی جانب سے چند اقدامات اور يقين دہانيوں کی صورت ميں پيونگ يانگ حکومت اپنے مرکزی جوہری کمپليکس کو بھی تلف کرنے کے ليے تيار ہے۔

شمالی کوريائی رہنما کم جونگ اُن اور ان کے جنوبی کوريائی ہم منصب مون جے اِن نے پيونگ يانگ ميں  ملاقات کے موقع پر آج  مشترکہ پريس کانفرنس ميں جزيرہ نما کوريا کو امن کا گہوارا بنانے کے عہد کا اظہار بھی کيا۔

 دوسری جانب ، امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ پيش رفت پر اطمينان اور مسرت کا اظہار کيا ہے۔



متعللقہ خبریں