ہانگ کانگ اور گوانگ دونگ میں شدید سمندری طوفان

فی گھنٹہ 165 کلو میٹر  کی رفتار سے آنے والے طوفان   سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں

1050679
ہانگ کانگ اور گوانگ دونگ میں شدید سمندری طوفان

ہانگ کانگ  اور اس کے جنوبی علاقوں میں مؤثر ہونے والے سپر سمندری طوفان مانگوت  نے 4 افراد کی جان لے لی جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

چینی کیمونسٹ پارٹی  کے سرکاری اشاعتی عناصر میں سے گلوبل ٹائمز  کی خبر کے مطابق ، ملک کے ہانگ کانگ اور ماکاؤ خصوصی  ایڈمنسٹریٹو زونز  سمیت جنوب کے گوانگ دونگ کے گرد و نواح کے علاقوں کو اپنے زیرِ اثر لینے والے طوفان نے تباہ کاریاں مچا رکھی ہیں۔

فی گھنٹہ 165 کلو میٹر  کی رفتار سے آنے والے طوفان   سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

گوانگ دونگ سے  25 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل منقطع ہے،  اسکولوں میں تعطیل اعلان کر دی گئی ہے تو دکانیں بھی  بند ہیں۔

 



متعللقہ خبریں