بھارت میں سیلاب اور لرزش اراضی کے بعد جرثوموں سے ہلاکتوں کے واقعات
سیلاب کے دوران یہ جرثومے چوہوں اور دیگر جانوروں کے ذریعے انسانوں تک پہنچے ہیں

ہندوستان میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب اور لرزش اراضی کے واقعات کے خلاف نبرد آزما صوبہ کیرالہ میں یکم اگست سے ابتک 57 افراد جرثومے کی بیماری لیپتوس سیروز کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ میں جگہ پانے والی خبروں کے مطابق ہلاک شدگان میں اس بیماری کا سد باب کرنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں صفائی کرنے والے 4 افراد بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں 7 سو افراد کو اس بیماری کے شبہے میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔
اس بات کا خیال پایا جاتا ہے کہ سیلاب کے دوران یہ جرثومے چوہوں اور دیگر جانوروں کے ذریعے انسانوں تک پہنچے ہیں۔
یاد رہے کہ اس صوبے میں ماہ جون میں مون سون بارشوں کے آغاز کے بعد وسیع پیمانے کی تباہ کاریوں سے 500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ ملک بھر میں اسی آفت سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔
متعللقہ خبریں

چین نے تائیوان کے حکام پر پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا
چین کی مرکزی حکومت، ملک کے حصے بخرے کرنے کی کسی بھی کوشش کے مقابل، تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گی: چین