ننگرہار میں خود کش حملہ،ہلاک شدگان کی تعداد 68 ہو گئی
افغان صوبے ننگر ہار میں کیے گئے خودکش حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئی ہے
افغان صوبے ننگر ہار میں کیے گئے خودکش حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئی ہے۔
صوبائی انتظامیہ کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے ہلاکتوں کی اِس تعداد کی تصدیق کر دی ہے۔
یہ حملہ افغان عوام کے ایک مظاہرے کے شرکاء پر کیا گیا تھا۔
افغان حکام نے ننگرہار میں گزشتہ روز ہونے والے اس حملے کو رواں سال کا سب سے خونی واقعہ قرار دیا ہے تاہم ابھی تک کسی عسکری تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یہ امر اہم ہے کہ ننگرہار میں داعش بھی خاصی فعال ہے اور حالیہ کئی حملوں میں یہی ملوث رہی ہے۔
متعللقہ خبریں
شامی حکومت کی طرف سے ایرانی شہریوں اور ایران سے درآمدات کی خبروں کی تصدیق نہیں ہو سکی، ایران
ایران کے بعض معاہدوں میں شامل رہنے کا کوئی مفہوم باقی نہیں بچے گا
جنوبی کوریا: معزول صدر کو قیدِ تنہائی کے حُجرے میں ڈال دیا گیا
باقاعدہ گرفتاری کے بعد 'یون سُک ییول' کو واحد قیدی والے حجرے میں منتقل کر دیا گیا