افغانستان میں خود کش حملہ،درجنوں ہلاک و زخمی
افغان صوبے ننگر ہار میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے
1047331
افغان صوبے ننگر ہار میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد 45 سے زائد ہے۔
بتایا گیا ہے کہ خود کش بمبار نے ننگر ہار شاہراہ پر کیے جانے والے ایک احتجاج کو نشانہ بنایا جہاں پر لوگ مقامی پولیس سربراہ کی تعیناتی کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔
اس سے چند گھنٹے قبل جلال آباد میں لڑکیوں کے ایک اسکول کے سامنے ہونے والے دوہرے بم دھماکے میں ایک لڑکا ہلاک ہو گیا تھا۔