شمالی کوریا میں سیلاب نے تباہی مچادی،76 افراد ہلاک

شمالی کوریا میں شدید سیلاب سے شدید تباہی آ ئی ہے اور 76 افراد ہلاک اور 70 دیگر افراد لاپتہ ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں

1045029
شمالی کوریا میں سیلاب نے تباہی مچادی،76 افراد ہلاک

شمالی کوریا میں شدید سیلاب سے شدید تباہی آ ئی ہے اور 76 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 صلیب احمر  کے مطابق، 70 دیگر افراد لاپتہ ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔

 شمالی اور جنوبی ہوانگھائی صوبوں میں شدید بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب اور  لرزش اراضی  کے سبب 800 سے زائد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

 شمالی کوریا میں بین الاقوامی صلیب احمر  کے ملکی سربراہ جان فلیمنگ کا کہنا ہے کہ  ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں اور اب انہیں فوری طور پر خوراک، چھت، ادویات اور پینے کے صاف پانی وغیرہ کی سخت ضرورت ہے ۔ 



متعللقہ خبریں