افغان حکومت کو دھچکہ،4 عہدےداروں نے بیک وقت استعفی دے دیا

بتایا گیا ہے کہ افغان صدر کی کابینہ میں شامل  وزیر دفاع، وزیر داخلہ، افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی نے استعفی دے دیا

1037647
افغان حکومت کو دھچکہ،4 عہدےداروں نے بیک وقت استعفی دے دیا

افغان صدر اشرف غنی کی حکومت کو دھچکا لگ گیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ  ان کی کابینہ میں شامل  وزیر دفاع، وزیر داخلہ، افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی نے استعفی دے دیا۔

خبر کے مطابق، استعفی کی وجوہات سلامتی  امور پر اختلافات بتائے جاتے ہیں۔

مستعفی ہونے والوں  میں افغان وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی، وزیر داخلہ واعظ برمک، افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ معصوم ستانکزئی اور مشیرِقومی سلامتی حنیف اتمار شامل ہیں۔

رواں سال ملک بھر میں طالبان کے حملوں میں اضافے پر عہدے دار کڑی تنقید کی زد میں تھے۔

واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں