ریاست کیرالہ میں سیلاب کی آفت کے بعد سانپوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

ماہ جون سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے باعث  سانپ ڈسنے کے واقعات میں حالیہ ایام میں کافی اضافہ ہوا ہے

1037376
ریاست کیرالہ میں سیلاب کی آفت کے بعد سانپوں نے عوام کی زندگی اجیرن  بنا دی

ہندوستان میں سیلاب  کی زد میں آنے سے تقریباً 400 افراد کے ہلاک ہونے والے صوبہ کیرالہ میں  سیلاب زد گان کو سانپوں کے ڈس سے بچنے کے لیے  خبر دار کیا گیا ہے۔

روزنامہ ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق  سوسائٹی برائے جنگلاتی زندگی تحفظ  نے  سیلاب سے متاثرہ ریاست کیرالہ میں پانی کی سطح  میں کمی آنے کے ساتھ اپنے اپنے گھر بار کو لوٹنے  کے عمل کو شروع کرنے والے عوام سے سانپوں سے بچنے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گھروں کو لوٹنے  والے کئی  افراد کو اپنے گھروں میں  کوبرا، پائٹون اور دیگر زہریلے سانپوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ، مذکورہ  انجمن کے کارکنان نے صوبے بھر میں سانپوں کو پکڑنے  کی وسیع پیمانے کی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ماہ جون سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے باعث  سانپ ڈسنے کے واقعات میں حالیہ ایام میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں