بھارت: شدید بارشیں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتوں کی تعداد 368 تک پہنچ گئی

ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے دریاوں اور بیراجوں میں تغیانی آ گئی، سیلابی ریلے کے نتیجے میں سڑکیں زیر آب آ گئیں اور پُل منہدم ہو گئے

1035154
بھارت: شدید بارشیں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتوں کی تعداد 368 تک پہنچ گئی

بھارت کی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 368 تک پہنچ گئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے دریاوں اور بیراجوں میں تغیانی آ گئی، سیلابی ریلے کے نتیجے میں سڑکیں زیر آب آ گئیں اور پُل منہدم ہو گئے ہیں۔

ریاست میں گھر سیلابی پانی کے ساتھ بہہ گئے ہیں۔ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے ۔

گھر کو ترک نہ کرنے پر مُصر 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

علاقے میں 12 دن سے جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے 2 لاکھ 20 ہزار افراد محفوظ جگہوں پر پناہ لے چکے ہیں۔

مون سون بارشوں کی وجہ سے آنے والے اس سیلاب نے کیرالہ  سے منسلک 14 علاقوں میں سے 12 کو متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے 7 صوبوں میں رواں سال کی مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آنے کی وجہ سے اس وقت تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں