کیرالہ میں شدید بارشیں ،67 افراد ہلاک 50 ہزار بے گھر

بھارتی ریاست کیرالہ  میں شدید بارشوں کے باعث   67 افراد ہلاک اور 50 ہزار بے گھر ہو چکے ہیں

1033317
کیرالہ میں شدید بارشیں ،67 افراد ہلاک 50 ہزار بے گھر

بھارتی ریاست کیرالہ  میں شدید بارشوں کے باعث   67 افراد ہلاک اور 50 ہزار بے گھر ہو چکے ہیں۔

  شدید بارشوں کی وجہ سے  متعدد پل ٹوٹ گئے اور دریاوں میں طغیانی آ گئی ۔

 بتایا گیا ہے کہ شیو پوری شہر میں  11 افراد لا پتہ ہو گئے ہیں جو کہ   ایک آبشار کے دہانے  پکنک منا رہے تھے ۔

  ریاست کے  14  میں سے 12 علاقوں میں خطرے کا الارم دے دیا گیا ہے، بعض علاقوں میں  بجلی اور پانی کی  فراہمی منقطع ہے ۔

 اس سال  ہونے والی مون سون بارشوں سے بھارت بھر میں ہلاکتوں کی تعداد  800 تک جا پہنچی ہے۔



متعللقہ خبریں