غزنی شہر میں افغان فوج اور طالبان کے درمیان لڑائی کا تیسرادن،درجنوں ہلاک

افغان شہر غزنی میں طالبان سے جاری جھڑپوں میں تین روز کے دوران 80 حفاظتی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں

1031102
غزنی شہر میں افغان فوج اور طالبان کے درمیان لڑائی کا تیسرادن،درجنوں ہلاک

افغان شہر غزنی میں طالبان سے جاری جھڑپوں میں تین روز کے دوران 80 حفاظتی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

 افغان  مسلح افواج کے سربراہ    شریف یفتالی   کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند عام شہریوں کے گھروں میں چھپے بیٹھے ہیں۔

جنرل یفتالی نے غزنی کی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان عسکریت پسندوں نے عام شہریوں کے گھروں میں پناہ لے رکھی ہے اور وہ شہریوں کے گھروں میں چھپے بیٹھے ہیں جن کی نشاندہی اور تلاش کے لیے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہر کی اہم سرکاری تنصیبات کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے اور افغان فوج  طالبان کے کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے اہم شہر غزنی پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے طالبان اور افغان فوج  کے درمیان 3 روز سے شدید لڑائی جاری ہے طالبان سرکاری عمارتوں پر حملے کررہے ہیں جبکہ  فوج  ان کے حملے ناکام بنانے کے لیے مسلسل کارروائیاں کررہی ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں