طالبان نے غزنی شہر پر حملہ کر دیا،شدید لڑائی کی خبریں

صوبائی گورنر کے ترجمان عارف نوری نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی فوج حملہ آوروں کو پسپا کرنے کی کوشش میں ہے اور اس وقت پورے شہر میں خوف و ہراس ہے

1029607
طالبان نے غزنی شہر پر حملہ کر دیا،شدید لڑائی کی خبریں

افغان  فوج  کے مطابق، طالبان نے جنوب مغربی شہر غزنی پر دھاوا بول دیا ہے۔

 اس شہر میں شدید لڑائی کی خبروں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

 صوبائی گورنر کے ترجمان عارف نوری نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی فوج حملہ آوروں کو پسپا کرنے کی کوشش میں ہے اور اس وقت پورے شہر میں خوف و ہراس ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ فوجی  چیک پوسٹوں کے علاوہ کئی شہریوں کے مکانات بھی مارٹر گولوں کی زد میں ہیں۔

 نوری کے مطابق غزنی شہر کی گلیوں میں طالبان حملہ آوروں کی  نعشیں  کئی جگہ پڑی ہوئی ہیں۔ صوبائی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے یہ حملہ گزشتہ درمیانی شب کیا۔



متعللقہ خبریں