امریکہ کی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو 30 کروڑ ڈالر کی سیکیورٹی امداد

امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھرنوریٹ کا کہنا تھا کہ اس امداد میں سے 29 کروڑو 5 لاکھ ڈالر اس خطے میں سیکیورٹی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے

1026915
امریکہ  کی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو 30 کروڑ ڈالر کی سیکیورٹی امداد

امریکا کے  کے وزیر خارجہ  پومپیو نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو 30 کروڑ ڈالر کی سیکیورٹی امداد جاری کرے گا۔

امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھرنوریٹ کا کہنا تھا کہ اس امداد میں سے 29 کروڑو 5 لاکھ ڈالر اس خطے میں سیکیورٹی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس فنڈنگ کی مدد سے بنگلہ دیش، انڈونیشیا، منگولیا، نیپال، فلپائن، سری لنکا، ویت نام اور بحر الکاہل کے جزائر میں ’منصوبوں‘ کو پورا کیا جائے گا۔

سنگاپور میں پریس بریفنگ کے دوران  وزیر خارجہ پومپیو نے بحیرہ جنوبی چین میں بیجنگ کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور خطے میں قوانین کی بنیاد پر امن قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

چین اور امریکا کے درمیان جاری حالیہ تجارتی جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو غیر منصفانہ تجارتی نظام ورثے میں ملا ہے جہاں چینی تجارتی سطح پر امریکی ملازمین اور کمپنیوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر سلوک روا نہیں رکھ رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ اس غیر منصفانہ پالیسی کو ’درست‘ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں