بھارت: شدید بارشوں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 64 تک پہنچ گئی

صوبہ اتر پردیش میں شدید بارشوں کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 64 تک پہنچ گئی

1021699
بھارت: شدید بارشوں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 64 تک پہنچ گئی

بھارت کے صوبہ اتر پردیش میں شدید بارشوں کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 64 تک پہنچ گئی ہے۔

روزنامہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں تین دن سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے 64 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے ہیں۔

علاقے میں 385 گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور 28 جانور تلف ہو گئے ہیں۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ  یوگی آدیتیاناتھ نے متاثرہ گھروں اور عمارتوں کے بارے میں تحقیقات کے آغاز کے احکامات جاری کئے ہیں۔

علاوہ ازیں حکومت نے آفت کے دوران ہلاک ہونے والوں کے کنبوں، زخمیوں ، متاثرہ گھروں اور عمارتوں کے مالکان کے لئے مالی امداد  کا بھی اعلان کیا ہے۔

سرکاری ادروں کی طرف سے جاری کردہ بیانات  میں کہا گیا ہے کہ یکم جون سے جاری مون سون بارشوں کی وجہ سے ملک بھر میں 500 سے زائد افراد ہلاک  اور 200 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں