تھائی لینڈ:غار میں پھنسے 12 بچوں میں سے 4 کو باہرنکال لیا گیا

تھائی لینڈ میں امدادی  اہلکار زیر آب غار میں پھنسے 13 میں سے 4 بچوں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں

1008591
تھائی لینڈ:غار میں پھنسے 12 بچوں میں سے 4 کو باہرنکال لیا گیا

تھائی لینڈ میں امدادی  اہلکار زیر آب غار میں پھنسے 13 میں سے 4 بچوں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

غارسے نکالے جانے والے پہلے دو بچوں کو ایمبولینس کے ذریعے  اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا جسمانی معائنہ کیا گیا جب کہ دیگر دوبچوں کو غار کے دہانے پر قائم کیمپ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

واضح رہے کہ اسکول فٹبال ٹیم کے 12 نوعمر کھلاڑی اور کوچ 23 جون کو پکنک مناتے ہوئے ایک غار میں داخل ہوئے جہاں اچانک پانی بھرنے کے باعث یہ لوگ زیر آب غار کے اختتامی حصے میں پھنس گئے تھے۔

 امدادی ٹیم نے 2 جولائی کو ان بچوں کا سراغ لگا لیا تھا جس کے بعد آپریشن میں تیزی آگئی تھی۔



متعللقہ خبریں