طالبان اور افغان حکومت کے درمیان فائربندی،نیٹو کا خیر مقدم

نیٹو نے افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے طالبان کے ساتھ یک طرفہ اور غیر مشروط فائر بندی کا خیر مقدم کیا ہے

988405
طالبان اور افغان حکومت کے درمیان فائربندی،نیٹو کا خیر مقدم

نیٹو نے افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے طالبان کے ساتھ یک طرفہ اور غیر مشروط فائر بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

اشرف غنی نے گزشتہ روز  ہی اعلان کیا تھا کہ رمضان کے آخری ایام اور عید کے موقع پر کی جانے والی اس عارضی جنگ بندی میں البتہ داعش یا دیگر انتہا پسند عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

 صدر غنی نے کہا کہ طالبان کے ساتھ 20 جون تک جاری رہنے والی اس یک طرفہ جنگ بندی کے دوران انہیں اپنی پرتشدد کارروائیوں پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔

 نیٹو کے سربراہ ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ جنگجوؤں کو ہتھیار پھینک کر امن مذاکرات کا سلسلہ شروع کر دینا چاہیے۔



متعللقہ خبریں