افغان شہر جلال آباد میں دوران کرکٹ میچ راکٹ حملے

تا حال کسی انتہا پسند جماعت نے ذمہ داری قبول نہیں کی  تو طالبان نے  اعلان کیا ہے کہ ان کا اس حملے سے کوئی  تعلق نہیں

974526
افغان شہر جلال آباد میں دوران کرکٹ میچ راکٹ حملے

افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں دورانِ کرکٹ میچ راکٹ حملے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات  کے مطابق جلال آباد میں جاری کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود شائقین پر پے در پے تین راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں میچ کے منتظم سمیت دیگر سرکاری حکام ہلاک جبکہ  45 افراد زخمی ہو گئے۔

ننگرہار کے صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی کا کہنا تھا کہ ننگر ہار صوبے کے دارالحکومت جلال آباد کے ایک اسٹیڈیم میں ’رمضان ٹورنامنٹ کپ‘ جاری تھا جس میں دو مقامی ٹیمیں کے درمیان مقابلہ جاری تھا کہ اچانک یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آواز سنائی دی اور ہر طرف دھواں چھا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے ۔

 تا حال کسی انتہا پسند جماعت نےاس حملے کی  ذمہ داری قبول نہیں کی  تو طالبان نے  اعلان کیا ہے کہ ان کا اس حملے سے کوئی  تعلق نہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں