بھارت:17 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا

مشرقی بھارت میں محکمہ صحت کے عہدے داروں نے بتایا ہے کہ ایک 17 سالہ لڑکی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی گئی جو اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے

965967
بھارت:17 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا

مشرقی بھارت میں محکمہ صحت کے عہدے داروں نے بتایا ہے کہ ایک 17 سالہ لڑکی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی گئی جو اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے اور اس کے جسم کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ جل چکا ہے۔

بھارت ریاست جھاڑ کھنڈ میں لڑکی پر یہ جنسی حملہ گزشتہ جمعے کے اس واقعہ کے بعد ہوا جس میں ایک 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زبردستی اجتماعی  جنسی زیادتی کے بعد اسے جلا کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے اس جرم سے تعلق کے سلسلے میں 17 سالہ لڑکی کے گاؤں کے  ایک 19 سالہ نوجوان  کو حراست میں لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لڑ کے نے 17 سالہ لڑکی پر اس وقت مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا ئی جب اس نے جنسی زیادتی کے خلاف مزاحمت کرنے کی کوشش کی۔

پچھلے ہفتے 4 افراد نے مبینہ طور پر ایک 16 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد اس کے ساتھ زبردستی اجتماعی  زیادتی کی تھی۔

لڑکی کے والدین نے گاؤں کی  پنچائیت میں حملے کی اطلاع دی جنہوں نے اس واقعہ میں مبینہ ملوث افراد پر جرمانہ عائد کر دیا ۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ 750 ڈالر جرمانے کی سزا پر وہ چاروں افراد اتنے مشتعل ہوئے کہ انہوں نے لڑکی کے گھر کو اس وقت آگ لگا دی جب وہ گھر کے اندر موجود تھی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

ریاست جھاڑکھنڈ میں پیش آنے والے یہ دو واقعات بھارت میں جنسی زیادتی کے تواتر سے ہونے والے حملوں کو اجاگر کرتے ہیں جن کے خلاف ملک بھر میں برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کی روک تھام سے متعلق بحث مباحثے جاری ہیں بالخصوص شمالی علاقے جموں میں ایک 8 سالہ مسلم بچی کے ساتھ اجتماعی جنسی  زیادتی کے بعد اسے قتل کیے جانے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے

 



متعللقہ خبریں