روہینگیا مسلمانوں کو بھی  عزت و آبرو کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے: شیخ حسینہ

ایسی صورتحال میں کہ جب روہینگیا مسلمان نسلی صفائی  کا سامنا کر رہے ہیں اسلامی تعاون تنظیم ان کی طرف سے لاپرواہی کا مظاہرہ نہیں کر سکتی: شیخ حسینہ

964792
روہینگیا مسلمانوں کو بھی  عزت و آبرو کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے: شیخ حسینہ

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپیل کی ہے کہ روہینگیا مسلمانوں کے تحفظ  اور عزت و آبرو کے موضوع پر ڈھیل نہیں دی جانی چاہیے۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے 45 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس  سے خطاب میں کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں کہ جب روہینگیا مسلمان نسلی صفائی  کا سامنا کر رہے ہیں اسلامی تعاون تنظیم ان کی طرف سے لاپرواہی کا مظاہرہ نہیں کر سکتی۔

شیخ حسینہ نے اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی کہ روہینگیا مسلمانوں کی محفوظ شکل میں اپنے گھروں کو واپسی کے لئے میانمار پر دباو ڈالنا جاری رکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طرح روہینگیا مسلمانوں کو بھی  عزت و آبرو کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے۔



متعللقہ خبریں