افغان صوبہ قندھار میں کار بم دھماکہ،پولیس کمانڈر سمیت5 افراد ہلاک

طالبان کے افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں کیے جانے والے ایک بم دھماکے کی زد میں آ کر پولیس کے ایک کمانڈر سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں

954010
افغان صوبہ قندھار میں کار بم دھماکہ،پولیس کمانڈر سمیت5 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ہونے والے ایک بم دھماکے کی زد میں آ کر پولیس کے ایک کمانڈر سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 قندھار پولیس کے ترجمان ضیاء درانی کےمطابق ، اس بم دھماکے کے نتیجے میں افغانستان کی سرحدی قوت  کے کمانڈر کرنل جانان ، ان کے تین محافظ  اور ایک عام شہری ہلاک ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  ہلاک ہونے والے کمانڈر کی گاڑی میں   بم   نصب  کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے  اڑا دیا گیا ۔

اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں