جو پاکستان سے محبت کرے اُسے سزا دو: شیخ حسینہ واجد

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اب تک محبت کرنے والے بنگلہ دیشیوں کو سزا ملنی چاہیئے

939150
جو پاکستان سے محبت کرے اُسے سزا دو: شیخ حسینہ واجد

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اب تک محبت کرنے والے بنگلہ دیشیوں کو سزا ملنی چاہیئے۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے وہ شہری جو ایک خود مختارملک میں رہتے ہوئے اب تک پاکستان سے محبت کرتے ہیں انہیں سخت سزا ملنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن کی مدد سے بنگلہ  شہریوں میں پاکستان کی محبت ختم ہوجائے جب کہ عوام کوبھی ان لوگوں کے خلاف سخت جواب دینا چاہیے جو پاکستان سے محبت کرتے ہیں اگرہم ایسا نہیں کرسکتے تو ہمارا وجود مٹ جائے گا۔



متعللقہ خبریں