مسلم نوجوان کی نعش ملنے پر فسادات کا خطرہ،سری لنکا میں ہنگامی حالت کا نفاذ
حکام کے مطابق ،پولیس کی جانب سے کینڈی میں ہنگامہ آرائی پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد ہنگامی حالت کا فیصلہ کیا گیا ہے
924004

سری لنکا میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ،پولیس کی جانب سے کینڈی میں ہنگامہ آرائی پر قابو پانے میں ناکامی کے بعد غیر معمولی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم رانل وکراماسنگے کا کہنا ہے کہ حکومت تمام شہریوں اور خاص طور پر مسلم برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
یاد رہے کہ آج صبح ایک مسلم نوجوان کی لاش کے ملنے کے بعد فسادات کی شدت کا خطرہ بڑھ گیا تھا جبکہ گزشتہ روز شروع ہونے والی ہنگامہ آرائی میں مسلم برادری کی املاک اور مساجد کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا ۔
متعللقہ خبریں

افغانستان: خود کش بم حملہ، 6 افراد ہلاک
دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کے قریب خود کش بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک ، 12 زخمی