میانمار حقوق انسانی کا احترام کرے: یورپی یونین

یورپی یونین کے ایک وفد نے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پاسداری کرے اور فوجی طاقت کا استعمال بند کرے

918409
میانمار حقوق انسانی کا احترام کرے: یورپی یونین

یورپی یونین کے ایک وفد نے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کی شمالی ریاست کاچین میں بھی انسانی حقوق کی پاسداری کرے۔

 واضح رہے کہ میانمار حکومت اس ریاست میں بھی مقامی نسلی گروپوں کے خلاف فوجی طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔

 گزشتہ دو ماہ کے دوران حکومتی بمباری کی وجہ سے اس علاقے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والوں کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔

 میانمار کی اس ریاست میں بھی گزشتہ کئی دہائیوں سے تنازعہ جاری ہے جس سے مقامی سطح پر ترقیاتی کام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں