بھارت:امیدوار اسمبلی ممبر پر بم حملہ، 4 افراد ہلاک

صوبہ میگالایا میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں صوبائی ا سمبلی کے امیدوار سمیت 4 افراد ہلاک

913280
بھارت:امیدوار اسمبلی ممبر پر بم حملہ، 4 افراد ہلاک

بھارت کے صوبے میگالایا  میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی اخبارات کے مطابق حملہ آوروں کا ہدف صوبائی اسمبلی کے امیدوار ممبر  جوناتھن این سانگمن  تھے۔

اطلاع کے مطابق نیشنل کانگریس پارٹی کے امیدوار سانگمن اور ان کے حامیوں کا کانوائے ایسٹ گھڑو پہاڑیوں سے گزر رہا تھا جب سڑک کے کنارے نصب بم پھٹ گیا۔

حملے میں سانگمن اور اس کے کانوائے میں شامل 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ سانگمن 27 فروری کو متوقع 60 نشستوں  کی میگالایا صوبائی اسمبلی  کے انتخابات میں امیدوار کھڑے ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں